گجرات:دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،القاعدہ کے تین دہشت گرد ہلاک

گجرات (کرائم رپورٹر)ضلع گجرات سمیت پنجاب میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہو گیا ، کار سوار تین دہشت گرد اسلحہ اور بارود سمیت نہر اپر جہلم میں گر کر ہلاک ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق مخبر کی اطلاع پر انہوں نے ایک مشکوک گاڑی کا تعاقب کیا لیکن مشتبہ افراد پولیس سے بچنے کیلئے گاڑی بھگانے کی کوشش کی لیکن تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر اپر جہلم میں گر گئی ۔ تلاش پر گاڑی کو دھوپ سڑی کا گا¶ں تھانہ ڈنگہ کے قریب نہر سے نکالا گیا تو اس میں سوار تینوں افراد ہلاک ہو چکے تھے جبکہ گاڑی سے بارودی مواد ، تین کلاشنکوفیں ، ڈیٹویٹنگ کارد سیفٹی فیوز بھی برآمد ہوئے جنہیں پولیس نے قبضہ میں لے لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں