سستے رمضان بازارکامیابی سے جاری ہیں:ڈپٹی کمشنر

گجرات(صابر علی صابر) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ مخیر حضرات کے تعاون سے ضلع بھر میں جاری 32رمضان دسترخوانوں پر روزانہ ہزاروں افراد باعزت طریقے سے افطاری کررہے ہیں، شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے لگائے گئے سستے رمضان بازار وں میں آخری دن تک اشیائے خورد و نوش کی ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی یقینی بنائی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سستا رمضان بازار ماڈل بازار کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تحصیل گجرات میں مجموعی طور پر 20 رمضان دسترخوان قائم ہیں، تحصیل کھاریاں میں 8 اور تحصیل سرائے عالمگیر میں 4 رمضان دسترخوان لگائے گئے ہیں جہاں نہ صرف ضرورت مند بلکہ مسافر بھی روزہ افطار کرتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ رمضان بازاروں میں خریداروں کو دو کلو تک چینی کی فروخت کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، رمضان بازاروں کے انچارج افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ پھلوں، سبزیوں، چینی، آٹا،فیئر پرائس شاپس کے اسٹالز پر اشیائے خورد و نوش کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے، نیز عید خریداری کیلئے لگائے گئے سٹالز پر بہتر کوالٹی سویاں، پھینیاں، سوجی، مہندی اور دیگر اشیاء کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں