گراں فروشی پر 335 دوکانداروں کو لاکھوں کے جرمانے

گجرات (صابر علی صابر)ضلع بھر میں گراں فروشی کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے خلاف گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے والے 335دوکاندواروں پر 6 لاکھ54ہزار 500روپے جرمانہ عائد کردیا گیاہے جبکہ 13گراں فروشوں کے خلاف مختلف تھانوں مقدمات درج کراوئیے گئے ہیں جنہیں پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھجوادیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول، سیف اللہ ساجد، ساجد صفدر، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ضلع کے 32 پرائس مجسٹریٹس نے مختلف علاقوں میں 1838 مقامات پر پرائس چیکنگ کی اس دوران 361 دوکان دار اوور چارجنگ اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے کے مرتکب پائے گئے۔ قانون کے مطابق ایکشن لیتے ہوئے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین نوعیت کی خلاف ورزی کے مرتکب دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کروائیے گئے ہیں جبکہ دیگر پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسی محنت کے ساتھ پرائس چیکنگ جاری رکھیں تاکہ ماہ مقدس کے آخری ایام میں بھی کوئی ناجائز منافع خوری نہ کرسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں