شمالی وزیرستان میں پی ٹی ایم کارکنان کا چیک پوسٹ پر حملہ، 5 اہلکار زخمی

میران شاہ (جے ایم ڈی)محسن داوڑ اور علی وزیر کی سربراہی میں پشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم) کے کارکنان نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق محسن جاوید اور علی وزیر کی قیادت میں ایک گروہ نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ میں خارکمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گروہ کے حملے کا مقصد دہشت گردوں کے مشتبہ سہولت کاروں کو چھڑانے کے لیے دباؤ ڈالنا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح گروہ کی جانب سے چیک پوسٹ پر براہ راست فائرنگ بھی کی گئی، فوجی دستوں نے اشتعال انگیزی کے سامنے تحمل کا مظاہرہ کیا۔

پاک فوج کے شعتبہ تعلقات عامہ کے مطابق گروہ کی فائرنگ سے 5 فوجی اہلکار زخمی ہوئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 حملہ آور مارے گئے اور 10 زخمی ہوئے، تمام زخمیوں کو علاج کیلئے آرمی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علی وزیر کو 8 ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ محسن جاوید مجمع کو مشتعل کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں