اے ڈی سی آر اور اے سی کا رمضان بازاروں کا دورہ

گجرات (صابر علی صابر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے رمضان سستا بازار ریلوے روڈ، اے سی عمران بشیر نے رمضان سستا بازار سرائے عالمگیر کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایت پر دورہ کے موقع پر اے ڈی سی ریونیو نے پھلوں، سبزیوں اور دیگر اشیائے خورد و نوش کی کوالٹی کا جائزہ لیا اور خریداری کیلئے آنیوالی افراد اور سٹال ہولڈرز سے بات چیت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انچارج رمضان بازار ڈیمانڈ کے مطابق آٹا، چینی سمیت دیگر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں، نیز فیئر پرائس شاپ پر کسی بھی چیز کی کمی نہیں ہو نی چاہیے۔ اے سی سرائے عالمگیر عمران بشیر نے گزشتہ رات برسات اور تیز ہوا کیوجہ سے بازار کے متاثرہ حصہ کی بحالی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں