کوئٹہ کی رحمانیہ مسجد میں بم دھماکے سے پیش امام شہید، متعدد نمازی زخمی

کوئٹہ(جے ایم ڈی) پشتون آباد میں مسجد کے اندر دھماکے کے نتیجے میں 3 نمازی شہید اور 25 زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مسجد رحمانیہ کے اندر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام سمیت 3 نمازی شہید اور 25 زخمی ہوگئے۔ جائے وقوع کو سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے گھیرے میں لیا اور شواہد جمع کیے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسجد میں بم نصب کیا گیا تھا جس کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے پشتون آباد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں