جعلی اکاونٹس کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد(جے ایم ڈی) جعلی اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی دو کیسز میں 12 جون تک عبوری ضمانت کرلی۔ عدالت نے اوپل 225 اور پارک لین کیس میں ضمانت منطور کی۔

ادھر جعلی بینک اکاؤنٹس سکینڈل کے ذیلی مقدمے ہریش کمپنی کیس میں آصف زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو نے انہیں 16 مئی کو ہریش کمپنی کیس میں طلب کر رکھا ہے، خدشہ ہے کہ تفتیشی ٹیم کے سامنے پیشی کے موقع پر انہیں نیب گرفتار کر لے گا۔ سابق صدر نے استدعا کی ہے کہ عدالت نیب کو گرفتاری سے روکے اور ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں