پاکستان کی ویمن کرکٹر ثناء میر نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

کراچی (جے ایم ڈی)پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان اور اسپنر ثناء میر نے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ورلڈ ریکارڈر قائم کر دیا۔
پاکستان کی ثناء میر ویمن ون ڈے کرکٹ کی کامیاب ترین اسپنر بن گئی ہیں۔ثناء میر نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ قائم کیا۔پاکستان کی ثناء میر کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 147 ہو گئی ہے.انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر ثناء میر کو مبارکبادی پیغام دیا گیا ہے۔
ثناء میر نے ویسٹ انڈیز کی انیسہ محمد اور آسٹریلیا کی لیسا اسٹالیکر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کی وکٹوں کی تعداد 146، 146 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں