لڑکی کی پرواز کے دوران خود کشی کی کوشش

لاگوارڈیا(جے ایم ڈی)امریکا میں ‘ری پبلک ایئرویز’ کے ایک طیارے میں سوار لڑکی نے ہوائی اڈے پر لینڈنگ سے قبل جہاز کا دروازہ کھول کر خود کشی کی کوشش کی تاہم لڑکی کو بچالیا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ واقعہ نیویارک کے لاگوارڈیا ہوائی اڈےپر جمعہ کے روز پیش آیا جب ڈلٹا سے آنےوالی پرواز میں سوار ایک لڑکی نے جہاز کا گیٹ کھول کر چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔

‘فاکس نیوز’ کے مطابق شمالی کیرولینا کے رالی ڈور ھام بین الاقوامی ہوائی اڈے سے نیویارک آنے والی پرواز میں سوار ایک لڑکی نے خود کشی کی کوشش کی مگر اس کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

طیارے میں سوار ایک مسافر خاتون اسٹاییسی ھربٹ نے بتایاکہ ایک لڑکی جس کی عمر 20 سال کےقریب تھی جہاز کی لینڈنگ کے دوران دروازہ کھول کر کودنے کی کوشش کررہی تھی جب کہ اس کا والد اسے دروازے سے دور ہٹا رہاتھا۔
اس نےبتایا کہ لڑکی چلا چلا کر اپنا سر ٹکرا رہی تھی اور کہہ رہی تھی وہ زندہ نہیں رہنا چاہتی۔ بعد ازاں لڑکی کو طیارے سے اترنے کے بعد باہر کھڑے روتے دیکھا گیا۔

خاتون مسافر نے بتایا کہ طیارے کی لینڈنگ کے بعد پولیس نے تمام مسافروں کو ہوائی اڈے سے باہر نکلنے سے روک دیا اور وقوعہ کے بارےمیں ان کے بیانات نوٹ کیے۔ ایک دوسرے مسافر نے ٹویٹ کی کہ خود کشی کی کوشش کرنے والی لڑکی ڈیپریشن کا شکار لگ رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں