شریف فیملی کیلئے مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں پانچواں ملزم بھی گرفتار

لاہور(جے ایم ڈی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف فیملی کیلئے مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں پانچویں ملزم آفتاب محمود کو گرفتار کرلیا۔

نیب لاہور کے مطابق ملزم آفتاب کو زیرحراست ملزم شاہد شفیق سے تحقیقات میں انکشافات پر گرفتار کیا گیا، دونوں ملزمان آپس میں کزن ہیں اور ملزمان باہمی رضامندی سے کروڑوں روپے غیرقانونی طور پر شریف فیملی اکاؤنٹس میں منتقل کرتے رہے۔

نیب کا کہنا ہے کہ ملزم آفتاب محمود فارن کرنسی ایکسچینج بیک وقت لندن اور برمنگھم سے آپریٹ کرتا رہا اور غیرقانونی طور پرشریف فیملی و دیگر کے اکاؤنٹس میں بوگس ٹی ٹی لگاتا رہا۔

نیب لاہور نے بتایا کہ تحقیقات آگے بڑھانےکیلئے ملزم آفتاب محمود کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں نیب حکام ملزم کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کے حصول کی استدعاکریں گے۔

نیب کے مطابق پہلے سےگرفتار ملزمان میں فضل داد، قاسم قیوم، محمد مشتاق اور ملزم شاہد رفیق شامل ہیں جن سے دوران تحقیقات شریف فیملی کیخلاف کم وبیش 3 ارب کی مبینہ منی لانڈرنگ کے شواہد حاصل کیے جاچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں