انضمام الحق کیلئے بڑا اعزاز

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی خدمات کے اعتراف میں میلبرن کرکٹ کلب کی جانب سے بڑے اعزاز سے نواز دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق میلبرن کرکٹ کلب نے پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر کو تاحیات اعزازی رکنیت دے دی، وہ یہ اعزاز پانے والے پاکستان کے 25 ویں کھلاڑی ہیں۔

انضمام الحق کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ کے سابق وکٹ کیپر بلے باز مارک باؤچر کو بھی ان کی خدمات کے پیش نظر اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں