بلٹ پروف جیکٹ پہن کر ایک دوسرے پر فائرنگ، دونوں گرفتار

واشنگٹن(جے ایم ڈی) امریکہ میں شراب نوشی کے نشے میں دھت دو افراد بُلٹ پروف جیکٹ پہن کر ایک دوسرے پر فائرنگ کرتے پائے گئے جس پر پولیس نے دونوں گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست آرکینساس میں چند روز قبل چارلس فیرس اور اسکا پڑوسی کرسٹوفر ایک اور دوست کے گھر بیٹھ کر شراب نوشی کر رہے تھے، اس دوران ان کو اتنا نشہ چڑھا کہ حواس مکمل طور پر کھو بیٹھے اور دونوں نے بلٹ پروف جیکٹ پہن کر ایک دوسرے پر فائرنگ کرنا شروع کر دی۔

اس دوران چارلس کے سینے پر ایک سرخ نشان بن گیا، ہوش ٹھکانے آنے پر دونوں گھبرا گئے۔ آخر کار ڈاکٹر کے پاس جانا پڑا تو کوئی تسلی بخش جواب نہ بن پایا، میڈیکل سٹاف نے پولیس کو طلب کر لیا جس نے تفتیش کے بعد دونوں فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں