چودھری پرویزالٰہی سے نیپال کی سفیر سیوا لمسال ادھیکاری کی ملاقات

لاہور(جے ایم ڈی) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے نیپال کی سفیر سیوا لمسال ادھیکاری (H.E Sewa Lamsal Adhikari) نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون و بلدیات محمد بشارت راجہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات و تجارت کو فروغ دینے کے حوالے سے گفتگوہوئی، تجارت کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان عوام رابطہ مہم کوفروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا۔#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں