ایک ہی ہسپتال کی 9 نرسیں ایک ساتھ حاملہ ہو گئیں

پورٹ لینڈ (جے ایم ڈی) انوکھا ترین واقعہ، ایک ہی ہسپتال میں کام کرنے والی 9 نرسیں ایک ساتھ حاملہ ہو گئیں، برطانوی شہر پورٹ لینڈ کے نجی ہسپتال میں کام کرنے والی لیبر نرسیں حیران کن طور پر ایک ہی وقت میں حاملہ ہوگئیں، ایک ساتھ ہی بچوں کو جنم دیں گی۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کر رہی ہے جس کے ناصرف خوب چرچے ہو رہے ہیں، بلکہ اس خبر نے کئی لوگوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا بھی کردیا۔
برطانوی میڈیا و سوشل میڈیا پر گردش کر رہی خبر کے مطابق برطانیہ کے شہر پورٹ لینڈ میں 9 نرسیں ایک ساتھ حاملہ ہوگئیں۔ ایک ساتھ حاملہ ہو جانے والی تمام 9 کے 9 نرسیں پورٹ لینڈ میں واقع ایک ہی ہسپتال میں کام کرتی ہیں۔ان تمام نرسوں کے ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔جبکہ یہ تمام نرسیں ایک ساتھ ہی اپنے بچوں کو جنم دیں گی۔

اسی باعث ہسپتال کو ان تمام نرسوں کو ایک ساتھ ہی تعطیلات بھی دینا ہوں گی۔ اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 9 نرسوں کو ایک ساتھ تعطیلات دینے سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، لیکن ہسپتال اس صورتحال کو بہتر انداز میں حل کر لے گا۔ جبکہ سوشل میڈیا پر صارفین نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتا ہے کہ آیا یہ ایک محض اتفاق ہے یا منصوبہ بندی، کہ تمام نرسیں ایک ہی وقت میں حاملہ ہو گئیں۔ بہرحال حاملہ ہو جانے والی نرسیں اپنے آنے والوں بچوں کو لے کر بے حد خوش ہیں، اور ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دے کر ایک دوسرے کی ہمت بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں