گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں

گجرات (نیوز ڈیسک)گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ، صدر کھاریاں پولیس نے مختلف کاروائیوں میں مویشی چور گینگ کو گرفتار کر لیا ۔ ساڑھے چونتیس لاکھ مالیت کا مال مسروقہ برآمد ،بد نام زمانہ منشیات فروش اور قتل ، اقدام قتل اور اغواء کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید علی محسن کی زیر قیادت گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ۔ایس ایچ اور صدر کھاریاں ایس آئی سرفراز انجم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے مویشی چور گینگ کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ تیس لاکھ مالیتی ٹرک اور ساڑے چار لاکھ مالیت کے مویشی جن میں 2عدد بھینسیں 7عدد بکریاں اور 2عدد بکرے شامل ہیں بھی برآمد کر لئے ۔ملزمان میں1۔ بنارس علی ولد غلام سرور سکنہ گنجہ 2۔مظہر اقبال ولد منظور احمد سکنہ گنجہ 3۔ بلال احمد ولد بشیر احمد قوم جٹ سکنہ لک منڈی بہاوالدین 4۔ مناظر شہزاد ولد محمد نواز سکنہ سدا شریف منڈی بہاوالدین شامل ہیں ۔
دوسری کاروائی میں بدنام زمانہ منشیات فروش عدنان عرف دانہ ولد محمد اقبال قوم مسلم شیخ سکنہ جوڑا کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ملزم کے قبضہ سے اڑھائی کلو گرام چرس بھی برآمد کر لی گئی ۔ملزم کے خلاف امتناع منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔
ایس ایچ او صدر کھاریاں سرفراز انجم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مزید کاروائی کرتے ہوئے قتل ،اقدام قتل، اغواء جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب بد نام زمانہ مجرم اشتہاری مجاہد علی ولد مظہر اقبال قوم گجر سکنہ رندھیر کو بھی گرفتار کر لیا
ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر گجرات سید علی محسن نے بہتریں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او صدر کھاریاں اور انکی ٹیم کوخصوصی شاباش دی اور تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں