عظیم پاکستان اوراپنے پا کستا نی ہونے پر فخر ہے:رانی حفصہ

گجرات( صا بر علی صابر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو را نی حفصہ کنول نے کہا کہ عظیم پاکستان اور اپنے پا کستا نی ہونے پر فخر ہے خدا کا لاکھ شکر ہے کہ آج ہم ایک حقیقی آزاد ، خود مختا ر اور اسلامی جمہوریہ پا کستا ن میں عزت و آزاد ی کی زند گی بسر کر رہے ہیں، پاکستا ن کی آئندہ نسلیں بھی قیا مت تک قو می جو ش و جذبے اور آب و تا ب کے سا تھ یو م پا کستا ن منا تی رہیں گی ، وطن عزیز کا ہر ایک مرد و رن بلا امتیا ز مذہب اوررنگ ونسل صرف اور صرف پاکستا نی ہے،آج پاکستا ن کے ہرایک شہری کو آئین اور قا نو ن کی بالا دستی کے تحت برابرکے حقوق حاصل ہیں ،1947 ?کو پاکستا ن کا قیا م 1940 کی قرارداد پا کستا ن ہی کے بل بوتے پر ممکن ہواجس کی بنیا د دو قو می نظر ئیے پر رکھی گئی۔ انہوں نے ان خیالا ت کا اظہار آج جناح پبلک سکول ( جلالپور جٹاں) گجرات میں منعقدہ یوم پا کستا ن کی مرکزی تقریب پر چم کشا ئی میں مہما ن خصو صی کی حیثیت سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا۔ تقریب کا آغا ز صبح8:45 بجے سائرن بجا کر کیا گیا اوربعد ازاں پر چم کشا ئی کی گئی۔اے ڈی سی جی سیف اللہ ساجد، اے سی گجرات افضل حیا ت تارڑ ، اے سی کھا ریاں فیصل مانگٹ ، ڈسٹرکٹ ما نیٹرنگ آفیسر فیصل سلطان ،عزت ماب پرنسپل ظہیر احمد جان ، سی ای او ایجو کیشن محمد شا ہد افضل ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفا رمیشن زا ہد ہما شاہ، سی ڈی او اشفا ق احمد ، سماجی کارکن خادم علی خادم کے علاوہ مختلف عز ت ماب اساتذہ کرام ، سول سو سائٹی ،میڈیا نمائندگا ن اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔سکول کے ننھے منے طلبا ء4 و طالبا ت نے تقریب میں شرکا ء4 کا لہو گرما نے والے ملی نغمے پیش کیے۔ مقررین نے حضرت قا ئد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیا دت ، اْن کے عظیم رْفقا ء4 ، قراداد پا کستا ن اورتحریک پا کستان کے مجا ہدین کی خدما ت کوشا یا ن شان انداز میں خراج عقید ت پیش کیا۔ بعد ازاں اے ڈی سی آر ، اے ڈی سی جی،اے سی صا حبا ن ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ، سی ای او ایجو کیشن ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفا رمیشن اور سول ڈیفنس آفیسراور طلبا ء و طالبا ت نے وزیر اعظم عمران خان کے کلین و گرین پا کستا ن ویژن کے تحت سکول کے سر سبز اور خوبصور ت لا ن میں پودے لگا کر شجر کا ری کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں