اپوزیشن یکجا ہو کر جب چاہے حکومت گرا سکتی ہے، قمر زمان کائرہ

لاہور(جے ایم ڈی) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت سے اس کے اتحادی نالاں ہیں، اپوزیشن یکجا ہو کر جب چاہے حکومت گرا سکتی ہے۔

لاہور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ یہ حکومت چند ایک ووٹوں کے سہارے کھڑی ہے۔ حکومت نے جو وعدے کیے تھے ان کی تکمیل کرے۔ 40 فیصد مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کے لوگوں کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے۔ پیپلز پارٹی پہلے بھی احتسابی عمل سے گزر چکی ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا اپنا اپنا منشور ہے۔ ہم اپوزیشن کے دوران چند ایشوز پر اکٹھے ہوتے ہیں۔ یوٹرن پی ٹی آئی کی پالیسی ہے پیپلز پارٹی کی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں دعویٰ سے کہہ سکتا ہوں کہ عمران خان نے میثاق جمہوریت نہیں پڑھا۔ میثاق جمہوریت کو آگے بڑھانے کے لیے ہمارا اتفاق ہوا ہے۔ میثاق جمہوریت کے چند ایک نکات ہیں جس پر عمل درآمد ہونا رہ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں