برطانوی وزیراعظم کی ترمیم شدہ بریگزٹ ڈیل بھی اکثریت سے مسترد

لندن(جے ایم ڈی) برطانوی وزیراعظم دوسرے امتحان میں بھی ناکام ہو گئی۔ پارلیمنٹ نے تھریسامے کی ترمیم شدہ بریگزٹ ڈیل بھی بھاری اکثریت سے مسترد کر دی۔

حکومتی قرارداد کو 242 کے مقابلے میں 391 ووٹ کی بھاری اکثریت سے شکست ہوئی۔ رائے شماری کے بعد وزیراعظم تھریسامے نے ایوان سے خطاب کیا۔ انہوں نے ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ نو بریگزٹ ڈیل کو مسترد کر دیں۔

دوسری جانب اپوزیشن بھی حکومت کو مزید ڈھیل دینے کو تیار نہیں، قائد حزب اختلاف جرمی کوربن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا حکومت بری طرح ناکام ہو گئی ہے اور عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی، اس لیے اب عام انتخابات ناگزیر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں