بارش کے باعث چھتیں گرنے سے 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

لاہور(نیوز ڈیسک) ہنگو اور اٹک میں بارش کے باعث چھتیں گرنے سے 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملنے سے لاشیں نکالیں۔

ہنگو کے علاقے کربوغا شریف میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں خاتون اور اس کی دو بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں ملبے سے نکالیں۔

اٹک میں بھی بارش کے باعث ایک گھر کی چھت گر گئی جس سے ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں