عورت کائنات کی خوبصورت ترین تخلیق ہے:مقررین کا خطاب

گجرات(صابر علی صابر ) عورت کائنات کی خوبصورت ترین تخلیق ہے، جدیدتحقیق کی رو سے عورت مرد سے کمزورنہیں بلکہ بھر پور، زیادہ مضبو ط اور مکمل ہے، ترقی یافتہ معاشروں سے لے کر تیسری دنیا کے ترقی پذیر ممالک میں عورت کا بھرپور عملی کردارلائق تحسین ہے، عورت کو چاہیے کہ مصنوعی شرم اور جھجک پس پشت ڈال کراپنی صلاحیتوں کو منوانے کیلئے دن رات ایک کردے تاکہ ملکوں ،قو موں اور معاشروں کے رسمی و روایتی رویوں کو غلط ثابت کیا جاسکے۔ حکومت خواتین کی زندگیوں میں سدھار، ترقی، معاشی خود کفالت، خود انحصاری اور مضبوطی کے لئے انقلابی ایجنڈے پر عمل پیراہے۔ ان خیالات کا اظہارمقررین نے آج محکمہ بہبود آبادی گجرات کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کے حوالے سے و وکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں ڈسٹرکٹ ما نیٹرنگ آفیسر فیصل سلطا ن کی زیر صدارت منعقدہ سیمینار سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر بہبود آبا دی حسن خالد وڑائچ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد ارشد ، ڈپٹی دائریکٹر انفارمیشن زاہد ہما شاہ ،چیئر مین ڈیسنٹ ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر اعجاز بشیر ، ڈاکٹر رابیل ، ڈاکٹر دانیہ اعجازمہمان خصوصی تھے ۔ ڈی ایم او و دیگر مہمانان گرامی نے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی زیر تر بیت طا لبا ت کی طرف سے لگا ئی گئی نما ئش میں رکھے گئے تصویری و دستکاری فن پاروں کا معا ئنہ کیااور اس کی زبردست تحسین کرتے ہوئے محکمہ سماجی بہبو د کو ہدا یت کی کہ محکمہ طا لبا ت کی طرف سے تیا ر کردہ نمائش میں رکھے گئے فن پا روں پر مشتمل ایک بڑی سطح کی ایگزیبشن کا اہتمام کرے تا کہ بچیو ں کی تحلیقی صلاحیتوں کے اعتراف کے ساتھ ساتھ معاشی خود کفا لت کے حصول میں ان کی زیادہ سے زیادہ حو صلہ افزا ئی اور معاونت کی جا سکے ۔سیمینا ر کے اختتام پرترقی و بہبو دی خواتین کے حوالے سے ایک آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں