ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی کھلی کچہری

گجرات(صابر علی صابر)ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزادنے کہا ہے کہ شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بے دھڑک اور کھلے دل سے کھلی کچہری میں آئیں ، تمام بنیا دی سہو لیا ت زندگی کی عوام تک رسا ئی اولین ترجیح ہے اور ضلعی انتظا میہ گجرات مسائل کے حل میں حائل رکا وٹوں کو حتم کرنے کے لیے ہمہ وقت کو شاں ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج ڈی سی کمپلیکس میں لگا ئی جانے والی کھلی کچہری میں آئے ہو ئے سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ اس موقع پر اے سی گجرات افضل حیا ت تارڑ ، اے سی کھا ریاں عمران بشیر مانگٹ نے اور تمام محکمہ جا ت کے مجا ز افسران اس مو قع پر موجود تھے ، کھلی کچہر ی میں شہریوں نے مجمو عی طور پر درپیش مسائل کے حوالے سے متعلقہ زبا نی و تحریری شکایا ت پیش کیں ۔ جن کے فوری حل کے لیے ڈپٹی کمشنر گجرات نے موقع پراحکا ما ت صادرکیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں