دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی خاتون

نیویارک (نیٹ نیوز) کائلی جیز دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی بن گئیں۔ ایمازون کے جیف بزوز 131 ارب ڈالر اثاثوںکے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے۔ رواں سال ارب پتی افراد کی تعداد میں کمی ہوئی۔ فوربز میگزین نے لسٹ جاری کر دی۔ فوربز کی فہرست کے مطابق کائلی جیز دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی بن گئی ہیں۔ کائلی جیز سے پہلے مارک زکر برگ 23 سالہ کم عمر ترین ارب پتی قرار پائے تھے۔ سوشل میڈیا سٹار نے یہ کامیابی 21 سال کی عمر میں حاصل کی ہے۔ انہوں نے 2015ء میں کاسمٹیک فروخت کرنا شروع کیا اور ارب پتی بن گئیں۔ میگزین نے لکھا ہے کہ ارب پتی افراد کی تعداد 2208 سے کم ہوکر 2019ء رہ گئی۔ ایمازون کے جیف بزوز 131 ارب ڈالر اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں