فاسٹ بالرمحمد عامرکی والدہ انتقال کرگئیں

لاہور(نیوز ڈیسک) فاسٹ بالرمحمد عامرکی والدہ انتقال کرگئیں۔ انہوں نے یہ خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپردی۔ کرکٹرکی والدہ دو دن سے نیشنل اسپتال میں داخل تھیں۔ محمد عامرکی والدہ دل کے عارضہ میں مبتلا تھیں۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے گوجر خان میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔

گزشتہ روزمحمد عامرنے اپنے مداحوں سے والدہ کی جلد صحت یابی کے حوالے سے دعا کرنے کی بھی درخواست کی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور دیگر شخصیات نے محمد عامر سے دکھ کا اظہار کیا اور ان کے لیے صبر کی دعا کی۔

کپتان سرفراز نے تعزیت کرتے ہوئے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’اللہ آپ سب لوگوں کو صبر عطا فرمائے اور آپ کی امی کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں