دنیا کی خوش قسمت ترین لڑکی جس کی پیدائش پر والدین کروڑ پتی بن گئے

لندن(جے ایم ڈی) اینڈریو سائمز اور نتالی میکاف میاں بیوی نے یورو ملینز لاٹری کا ٹکٹ خرید رکھا تھا جو گزشتہ دنوں عین اس روز کارگر ثابت ہوا جس روز ان کے ہاں بیٹی نے جنم لیا اور وہ 10لاکھ پائونڈ (تقریباً 17کروڑ 94لاکھ روپے) کی لاٹری جیت گئے۔برسٹل کے رہائشی اینڈریو اور نتالی کا کہنا ہے کہ ’’ہمارے لیے ہماری بیٹی پاپی بہت خوش قسمت ثابت ہوئی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ بچے اپنا رزق ساتھ لے کر آتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو پھر یہ لڑکی دنیا کی خوش قسمت ترین بچی ہو گی جو اپنے ساتھ اتنی خطیر رقم لائی کہ ماں باپ کو بھی مالا مال کر دیا۔اینڈریو سائمز اور نتالی میکاف نامی اس میاں بیوی نے یورو ملینز لاٹری کا ٹکٹ خرید رکھا تھا جو گزشتہ دنوں عین اس روز کارگر ثابت ہوا جس روز ان کے ہاں بیٹی نے جنم لیا اور وہ 10لاکھ پائونڈ (تقریباً 17کروڑ 94لاکھ روپے) کی لاٹری جیت گئے۔برسٹل کے رہائشی اینڈریو اور نتالی کا کہنا ہے کہ ’’ہمارے لیے ہماری بیٹی پاپی بہت خوش قسمت ثابت ہوئی ہے۔ ہمارے لیے لاٹری جیتنے کی خوشی کا اس سے بہتر موقع اور کوئی نہیں ہو سکتا تھا۔بیٹی کی خوشی کے ساتھ اتنی بڑی رقم ملنے کے بعد ہم محسوس کر رہے ہیں جیسے ہمیں زندگی کی تمام خوشیاں مل گئیں ہوں۔ اب ہم ایک بہترین گھر خرید سکتے ہیں جہاں ہم اپنی بیٹی کی اچھے طریقے سے پرورش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں