400امریکی150ملین افراد سے زیادہ امیر

واشنگٹن (جے ایم ڈی) امیر ترین 400 امریکیوں کی دولت ملک کے 60 فیصد نچلے ترین طبقے کے 150 ملین افراد کی مجموعی جائیداد سے بھی زیادہ ہے۔ جائیداد اور دولت کی تقسیم میں عدم مساوات کے حوالے سے ایک سروے میں 1980 کی دہائی سے اب تک امیر ترین 400 امریکی شہریوں کے مالی اثاثے تین گنا ہونے کا تعین ہوا ہے۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ماہرِ اقتصادیات گیبریئل زکمان کی جانب سے تیار کردہ دنیا میں عدم مساوات ڈیٹا بیس رپورٹ کے مطابق امریکی امراء اور غریب طبقے کے درمیان فرق میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 1987 میں نچلے طبقے کے لوگوں کے مالی اثاثے ملکی اثاثوں کا 57 فیصد تھا تو2014 میں یہ شرح 21 فیصد تک گر گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں