ازخود نوٹس فیصلے میں اپیل کی تجویز مسترد

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے از خود نوٹس کا اختیار آئین کے مطابق استعمال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل کا حق دینے کی تجویز مسترد کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس فیصلوں میں اپیل کا حق دینے سے انکار کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار ایسویشن کی تجویز متفقہ طور پر مسترد کردی ہے۔ عدالت عظمی نے از خود نوٹس کا اختیار آئین کے مطابق استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اپیل کا حق نہ دینے کا فیصلہ فل کورٹ اجلاس میں کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت کو اپنے رولز میں ترمیم کرکے اپیل کا حق دینے کی تجویز دی گئی تھی صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ از خود نوٹس فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق نہیں ہے سپریم کورٹ کو از خود نوٹس میں اپیل کا حق دینے کی تجویز دی تھی کیونکہ از خود فیصلوں کے خلاف نظرثانی کی درخواست کا دائرہ محدود ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں