محمود احمد بٹ کی پا کستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کو مبارکباد

گجرات ( راجہ نصرت علی )ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیت اور لبراپراپرٹیز اینڈ بلڈرز کے چیف ایگزیکٹو محمود احمد بٹ نے پا کستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کو 4فروری 2019ء کو جوہانسبرگ ساؤتھ افریقہ میں ڈیمزفنڈ کیلئے گرینڈفنڈ ریزنگ پروگرام کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین پیش کیاہے انہوں نے کہاکہ گرینڈ فنڈ ریزنگ پروگرام کاانعقادپا کستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کی بہترین کاوش ہے اس سے ساؤتھ افریقہ میں پاکستانیوں کے جذبہ حب الوطنی کو قوت ملی ہے اور ساؤتھ افریقہ میں پاکستانی کمیونٹی کی ڈیمزفنڈ میں غیرمعمولی دلچسپی بھی قابل تحسین ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کوبھی ساؤتھ افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرناچاہیے چونکہ پاکستانی بیرون ملک روزگار کیلئے جاتے ہیں لیکن ان کے دکھ اور سکھ کامحور اپناملک ہی ہوتا ہے ۔محمود احمد بٹ نے حکومت سے اپیل کی کہ نہ صرف ساؤتھ افریقہ میں بلکہ پاکستانی جہاں کہیں بھی روزگار یاکاروبارکے سلسلہ میں بیرون ملک میں مقیم ہیں ان کی مشکلات اور مسائل کیلئے حکومت کو ترجیحی بنیادوں پرضروری اقدامات اٹھانے چاہئیں تاکہ وہ اپنے ملک سے مایوس نہ ہوں، ان کی حب الوطنی قائم رہے اور وہ پاکستانی ہونے پر ہمیشہ فخر کریں۔ یادرہے محمود احمد بٹ صاحب نے زندگی کاایک بہت اچھاحصہ ساؤتھ افریقہ میں گزاراہے اور وہ وہاں کے کامیاب کاروباری لوگوں میں شمار ہوتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں