ڈی جی آئی ایس پی آر سے ڈیرن سیمی کی ملاقات

راولپنڈی(جے ایم ڈی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور سے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور فرنچائز چیئرمین جاوید آفریدی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ڈیرن سیمی کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔اس موقع پر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ڈیرن سیمی کی ایک بار پھر پاکستان آمد اور پاکستانیوں سے محبت کے جذبے کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے بھی ڈیرن سیمی کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیرن سیمی جس طرح پاکستان سے محبت کرتے ہیں، پاکستانی قوم کے بھی ان کیلئے یہی جذبات ہیں۔ملاقات میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو ٹیم کی شرٹ بھی پیش کی.یاد رہے کہ ڈیرن سیمی ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے پشاور میں ٹیم کی کٹ اور اینتھم لانچ کی تقریب میں شرکت کی۔

Cricketer Darren Sammy Met DG ISPR.

Posted by Maj Gen Asif Ghafoor on Tuesday, February 5, 2019

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں