سرفراز احمد کو ورلڈکپ 2019 تک کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ

لاہور(جے ایم ڈی) سرفراز احمد کو ورلڈکپ 2019 تک کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی پریس کانفرنس میں باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

یاد رہے آئی سی سی نے ورلڈکپ 2019 کا شیڈل جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 30 مئی کو انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوگا، پاکستان پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستان کا 3 جون کو انگلینڈ، 7 جون کو سری لنکا سے مقابلہ ہوگا، قومی ٹیم 12 جون کو آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلے گی جبکہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 16 جون کو مانچسٹر میں ٹکرائیں گی۔

پاکستان کا 23 جون کو جنوبی افریقہ، 26 جون کو نیوزی لینڈ کیخلاف میچ ہوگا، قومی ٹیم 29 جون کو افغانستان، 5 جولائی کو بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گی۔ پہلا سیمی فائنل 9 جولائی اور دوسرا 11 جولائی کو کھیلا جائے گا، 14 جولائی کو لارڈز عالمی کپ فائنل کی میزبانی کرے گا۔

واضح رہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی چیف ایگزیکٹوز کمیٹی نے آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کو دوبارہ 1992ء طرز پر منعقد کرانے کی منظوری دی، میگا ایونٹ میں شریک 10 ٹیمیں آپس میں میچز کھیلیں گی، جن میں سے 4 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں