لڑکی نے پلمبنگ اور تعمیراتی سامان کی دکان کھول لی

دمام(جے ایم ڈی) سعودی عرب کے شہر دمام میں ایک سعودی لڑکی نے پلمبنگ اور تعمیراتی سامان کی دکان دمام میں کھول کر سب کو حیران کردیا۔ پلمبنگ اور تعمیراتی سامان کی بیشتر دکانیں غیر ملکی چلا رہے ہیں جبکہ سعودی نوجوان اس میدا ن میں اترنے سے گریز کرتے رہے ہیں۔

رحمہ شباطہ نے خلیجی چینل روتانا پر پیش کیے جانے والے ”سیدتی“ پروگرام میں اپنے عزائم کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسے شروع میں کچھ پتہ نہیں تھا کہ پلمبنگ کا کام کیا ہوتا ہے اورتعمیراتی سامان اور لوازمات میں کیا کچھ شامل ہے۔

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں قیام کے دوران اسے اس کا علم ہوا جب ایک شو روم میں یہ ساری چیزیں دیکھیں بالاخر میں نے دمام میں دکان کھول ہی لی۔ شروع میں بعض لوگوں نے اس کی دکان کا بائیکاٹ کیا۔

پھر رفتہ رفتہ انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا،انہیں یقین ہوگیا کہ رزق حلال کی تلاش انمول عمل ہے۔ رحمہ نے بتایا کہ شروع میں اس نے دکان میں بعض مرد حضرات تعینات کیے تھے اور وہ فاصلے سے دکان کی نگرانی کرتی تھی۔ رفتہ رفتہ کئی لڑکیوں کو تعینات کیا اور اب یہی لڑکیاں سارا کام سنبھالے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب اس دکان سے اسے اچھا خاصا منافع ہونے لگا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں