پی آئی اے کے شعبہ کارگو میں 50 لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

کراچی(جے ایم ڈی) پی ائی اے کے شعبہ کارگو میں 50 لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ پی آئی اے کے شعبہ کارگو میں 50 لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن میں مبینہ طور پر پی آئی اے کارگو کے سپروائزر سمیت دیگر عملہ ملوث نکلا۔ جعلسازی انتہائی مہارت سے سامان بک کرا کر جعلی ایئرویز بل کے ذریعے کی گئی۔ سامان بک کر کے جہاز پر لوڈ کر دیا جاتا تھا اس کے بعد مبینہ طور پر بل منسوخ کر دئیے جاتے تھے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے محکمانہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جعلسازی میں ملوث کارگوسپروائزر، سکیورٹی اہلکار اور کیشئر کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں