الیکشن کمیشن کے دو ارکان اڑھائی سالہ مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہوگئے

اسلام آباد (جے ایم ڈی) الیکشن کمشن کے رکن سندھ اور بلوچستان اڑھائی سالہ مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے، رکن پنجاب اور خیبر پی کے اپنی مدت 5 سالہ مدت پوری کرینگے۔ پہلی مرتبہ الیکشن کمیشن کے 2 ارکان کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جنوری میں قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا۔ رکن سندھ عبدالغفار سومرو اور رکن بلوچستان شکیل بلوچ کا نام قرعہ میں نکلا جو گذشتہ روز ریٹائر ہو گئے۔ نئے ارکان کے تقرر کیلئے الیکشن کمشن نے حکومت کو خط لکھا ہے کہ 45 روز میں تقرری کا عمل مکمل کیا جائے۔ نئے ارکان 5 سال کیلئے مقرر ہونگے، ہر اڑھائی سال بعد ارکان کی ریٹائرمنٹ کا مقصد کم از کم 2 ارکان کی موجودگی کیساتھ الیکشن کمیشن کو فعال رکھنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں