حلقہ 91 سرگودھا: الیکشن کمیش کا 20 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ 91 سرگودھا کے 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا، ان پولنگ سٹیشنز کے انتخابی تھیلوں کی سیلیں توڑی گئی تھیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق این اے 91 سرگودھا کے 20 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ 2 فروری کو ہوگی۔ اس کے لیے الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر پولیٹیکل فنانس علیم شہاب کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔ اس حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران انکشاف ہوا تھا کہ 20 پولنگ اسٹیشنز کے انتخابی مواد رکھنے والے تھیلوں کی سیلیں توڑ کر نئی لگائی گئی ہیں۔ جس سے خدشہ تھا کہ انتخابی ریکارڈ میں ردوبدل بھی کیا گیا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں