نبراسکا میں مردہ قرار دیکر تدفین کیلئے لے جانے والا شخص اچانک زندہ ہو گیا

نبراسکا(نیٹ نیوز ) مردہ قرار دیکر تدفین کیلئے لیجانے والا شخص اچانک زندہ ہو گیا،ٹی اسکاٹ ماراپنے گھر میں ہیں اور پوری طرح سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔61سالہ شہری ٹی اسکاٹ مار ایک دن اپنے گھر میں بے ہوش پائے گئے اور جب انہیں اسپتال پہنچایا گیا تو پتہ چلا کہ ان پر دل کا دورہ پڑا تھا اور جس کی تا ب نہ لاکر وہ بے ہوش ہوگئے تھے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے 4 بچوں کے باپ ٹی اسکاٹ کو دماغی طور پر مردہ قرار دیدیا اور یہ دل شکن انکشاف کیا کہ اسکاٹ اب کبھی صحتمند نہیں ہوسکے گا اسلئے اسکا علاج بیکار ہے۔ چند دن تک تو گھر والے اسے مصنوعی تنفس پر رکھے رہے مگر جب ڈاکٹروںنے اسے بے سود قرار دیا تو مصنوعی تنفس کے نظام سے بھی انہیں محروم کردیا گیا مگرقدرت ٹی اسکاٹ پر مہربان تھی اور عین اس وقت جب لوگ انہیں مردہ قرار دیکر تدفین کیلئے لیجانے لگے تو وہ اچانک بیدار ہوگئے اور اب وہ اپنے گھر میں ہیں اور پوری طرح سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں