پی ٹی آئی دبئی الیکشن 2018 کمپین

دبئی (خالد گوندل )پاکستان تحریک انصاف دبئی کے زیر اہتمام ایک بہت ہی اہم اجلاس میں پی ٹی آئی دبئی الیکشن 2018 کمپین کا باقاعدہ آغاز کیا گیا جس کی صدارت پی ٹی آئی دبئی کے صدر عرفان افسر اعوان نے کی. اجلاس میں آئندہ جنرل الیکشن کے حوالے سے بہت سے امور پر تبادلہ خیال ہوا اور پی ٹی آئی یو اے ای سے بہت سے کارکنان نے جنرل الیکشن میں اپنی خدمات سر انجام دینے کے لیے رضامندی ظاہر کی جوکہ پی ٹی آئی دبئی کے پلیٹ فارم سے اپنے حلقے میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کریں گیں.عرفان افسر اعوان نے اجلاس میں موجود تمام کارکنان کو پی ٹی آئی دبئی الیکشن 2018 کمپین کی اہمیت اور اس کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہی دی اور حلقہ کوآرڈینیٹرز کے لیے حکمت عملی بیان کی .عرفان افسر اعوان نے اس بات پر زور دیا کہ وہی لوگ اپنے حلقے کی زمہ داری لیں جو صیح معنوں میں گراونڈ پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز کو دبئی سے سپورٹ کریں کیونکہ ہمارا مقصد پی ٹی آئی کو کامیاب کروانا ہے اور پاکستان کا مستقبل ایک مضبوط ہاتھوں میں دینا ہے جس کا نام عمران خان ہے.عرفان افسر اعوان نے بریفنگ میں بتایا کہ جو لوگ اپنے حلقے میں پی ٹی آئی یو اے ای کے پلیٹ فآرم سے کام کریں گیں ان کے لیے باقاعدہ نوٹفکیشن جاری ہونگے تاکہ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے حلقے میں آزادانہ طور پر کام کرسکیں.عرفان افسر اعوان نے سب کارکنوں کو صرف اور صرف الیکشن پر رجھان دینے پر زور دیا اور ساتھ میں پاکستان تحریک انصاف کے منشور کو دیگر جماعتوں تک پہنچانے کی تاکید کی .اجلاس میں موجود ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رحمینہ ظفر، فنانس سیکرٹری جمشید فاضل، چئیرمین ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی اجمل سعید، پالیسی اینڈ پلاننگ کمیٹی شاہد نزیر وڑائیچ، یوتھ اور میڈیا کوآرڈینیٹر سجاد عباسی، پروفیشنل اور بزنس فورم سے عزیز خٹک کے علاوہ شارجہ ریجن سے احمد حسن, امتیاز بھوٹہ، عدنان لطیف اور ان کے ساتھ دیگر کارکنان نے شرکت کی اور سب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بہترین تجویزیں دیں.اجلاس کے اختتام میں ڈپٹی جنرل سیکٹری محترمہ ڈاکٹر رحمینہ نے اجلاس میں موجود پی ٹی آئی کارکنان کے حلقوں کی تمام معلومات لیں جنھیں پی ٹی آئی دبئی الیکشن 2018 کمپین کے پلیٹ فارم سے زمہ داریاں سونپی جائینگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں