اسکاٹ لینڈ: چودھری فخر اقبال کی رہائش گاہ پر شہید کرنل سہیل عابد عباسی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام.

ڈنڈی، اسکاٹ لینڈ (پ.ر) اسکاٹ لینڈ کے شہر ڈنڈی میں معروف سماجی شخصیت اور تحریک انصاف کے رہنما چودھری فخر اقبال آف وہاڑی کی رہائش گاہ پر شہید کرنل سہیل عابد عباسی کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا. حاضرین میں راو محمود، بشیر حسین، رانا اقبال آف دبئی، قمر اقبال، اقبال باجوہ، حمزہ فخر اور ڈنڈی اور اس کے مضافات سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد نے شرکت کی. اس موقع پر شہید کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی. چودھری فخر اقبال کا کہنا تھا کہ شہید سہیل عباسی وہاڑی کی ہر دل عزیز شخصیت تھے اور وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے. راو محمود اور رانا اقبال آف دبئی نے بھی مرحوم سے وابستہ اپنی سنہری یادوں کا ذکر کیا، جس نے محفل میں موجود ہر آنکھ کو نم ناک کر دیا. اس موقع پاکستان کی سالیمت اور پاک فوج کے شہدا کے لئے بھی دعا کی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں