اِٹلی: عاشق چیچی اور میاں خان کے اعزاز میں دلشاد چھنی کی طرف سے ضیافت

بولونیا/اِٹلی(رپورٹ و تصاویر: الیاس قادری) پاکستان مسلم لیگ (ن) بولونیا کے چیئرمین چوہدری دلشاد حسين چھنی نے اِن دنوں گجرات سے اٹلی کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) اِٹلی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین چوہدری فیصل محمود چیچی و چوہدری قیصر محمود چیچی کے والد حاجی عاشق حسین چیچی اور پی ایم ایل (ن) بولونیا کے وائس چیئرمین چوہدری اکرام شہزاد و چوہدری عمران شہزاد آف پنڈی سلطانپور کے والد حاجی میاں خان کے اعزاز میں گزشتہ روز اپنے کاروباری مرکز دیسی ڈیرہ ریسٹورنٹ بولونیا میں ظہرانہ تقریب کا اہتمام کیا، جس میں پاکستان سے آئے معزز مہمانوں اور ان کے بیٹوں بولونیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات چوہدری محمد رزاق چھنی، چوہدری محمد الیاس چوہان، چوہدری یاسر شبیر ککرالی، چوہدری محمد بوٹا آف موسی کمالا، چوہدری الیاس احمد ڈھلیان، چوہدری محمد طارق دھوتھڑ، چوہدری غضنفر علی گورسی، چوہدری محمد فیصل، رانا فضل، چوہدری محمد یونس اور دیگر نے شرکت کی. جنہوں نے تقریب میں شریک چوہدری الیاس احمد ڈھلیان سے پاکستان میں ان کی خالہ جان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی.

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں